کوئٹہ،ہزارہ ٹاؤن میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا،خواتین اور بچوں نے مغربی بائی پاس بند کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، پانی کے بحران کے باعث علاقہ مکینوں نے خواتین اور بچوں سمیت مغربی بائی پاس روڈ ٹریفک کیلیے بند کردیا۔ خواتین نے ایک مرتبہ پھر پانی جیسے بنیادی حقوق کیلئے مغربی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ ایم پی اے قادر نائل کی یقین دہانی کرنے کے باوجود اب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت سے سرکاری ٹیوب ویلوں کو بحال اور واسا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے