پشتونخوامیپ اپنے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر اپنے غیور ملت کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی،نصراللہ زیرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے،علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری محمد نعیم اچکزئی، عبدالرزاق ملاخیل، ماسٹر امین اللہ کاکڑنے تختانی بائی پاس مومند یونٹ کے زیراہتمام نجیب خان نورزئی، رحمت خان اچکزئی، محبت خان نورزئی، سیف اللہ نورزئی، حاجی فاروق لالا کی سربراہی میں 82افراد کی پارٹی میں شمولیت کے اجتماع سے،ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، سیدعبدالخالق آغا، علاقائی سیکرٹری عبدالعلی اچکزئی، حاجی ارسلاخان، یار محمد بریال، عظیم افغان،نورآغادرانی،فضل سنگریار،عبدالمنان،سید محمد کاکڑ،حاجی حنان آکا نے سریاب علاقائی یونٹ کے زیرا ہتمام کاکڑ چوک خلجی کالونی میں منان خان اور کمال خان کی سربراہی میں 45سیاسی کارکنوں کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے اجتماع، جبکہ نصراللہ خان زیرے، محمد حیات بڑیچ،ڈاکٹر حیات خان نے محمود مینہ علاقائی ایگزیکٹو اور علاقائی کمیٹی کے اجلاس، تختانی بائی پاس علاقائی ایگزیکٹو کے اجلاس اور فقیر آباد میں اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ اپنے عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور پر اپنے غیور ملت کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور اپنے عوام کی خدمت کیلئے شب وروز محنت کریگی۔ نئے شامل ہونیوالوں نے صحیح وقت میں مثبت فیصلہ کرکے اپنی قومی تحریک کو مزید تقویت دی ہے۔ مقررین نے کہا کہ 21جون کو ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی پہلی برسی پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہید عثمان خان کاکڑ کی ملک کے محکوم اقوام ومظلوم عوام کیلئے جدوجہد وقربانیاں ناقابل فرامو ش ہیں انہوں نے اپنی طالب علمی سے لیکرآخری دم تک محکوم اقوام ومظلوم عوام کی بہترین ترجمانی کی۔ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین کی حیثیت اور ایوان بالا سمیت ہر فلور پر جس جرات مندانہ انداز،مخلصانہ، ایماندارانہ انداز میں عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ان کی یہ تمام جدوجہد سیاسی جمہوری کارکنوں اور محکوم اقوام ومظلوم عوام کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں بدترین مہنگائی سابقہ حکومت کی بدترین نااہلی،ناکامی کا نتیجہ ہے، 2018کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کیلئے ذریعے من پسند ٹولے کو اقتدار نہ سونپا جاتا تو آج عوام کو بدترین مہنگائی وبیروزگاری اور ملک کو اپنی تاریخ کے بدترین بحرانوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو دیوالیہ کرنیوالے ہی آج مہنگائی اور معاشی بدحالی پر احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام انہیں مسترد کرچکی ہے اور عام انتخابات میں ان کا بھرپور احتساب کریگی، عوام میں پشتونخوامیپ کی مقبولیت بڑھ چکی ہے حالیہ انتخابات میں پارٹی کے صرف پشتون اضلاع میں 386وارڈز پر کامیابی عوام کا پشتونخوامیپ کی رہبری اور قومی،جمہوری سیاسی جدوجہد پر اپنے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر ملی اتل ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر پارٹی کے زیر اہتمام 21جون کو جلسہ ہوگا پارٹی کے تمام کارکنان جلسے کی بھرپور تیاری کرتے ہوئے اس میں تمام عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شب وروز محنت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے