مستحکم معیشت کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے، خواجہ آصف
سیالکوٹ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستحکم معیشت کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے، پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ملکی سلامتی اہم ہے جبکہ منصوبے کے تحت ملکی معیشت تباہ کی گئی، لیکن ہم اقتدار میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں آئے، پی ٹی آئی والے آج بھی اسمبلی میں آنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن گزشتہ 4 سال سے ملک میں کیا ترقی ہوئی؟ عمران خان ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 4 سال پی ٹی آئی والوں نے ہر معاملے پر پیسہ کھایا اور پیسپ پراجیکٹ ہماری گزشتہ حکومت نے شروع کیا، سیورج لائن ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اس لیے پہلے اکھاڑی گئی سڑک کی بحالی کی بعد دوسری پر کام شروع کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں ٹریفک کا مستقل حل تلاش کریں گے، برسات کے بعد کھدائی کا کام شروع کیا جائے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی تعمیر سے شہریوں کو دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پشاور میں پناہ لے رکھی ہے اور عمران خان نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی اس پر افسوس ہے۔ معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے، عمران خان مفت بر ہیں اور ان کے ہاتھ ہمیشہ دوسروں کی جیب میں ہوتے ہیں، جلد بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بچہ بچہ ملکی دفاع کے لیے پر عزم ہے۔