لاہور،زیر حراست 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) لاہور میں سی ٹی ڈی کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران 2 زیر حراست دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیر حراست دو دہشت گردوں کو اسلحہ برآمدگی کے لیے کھوکھر پنڈلے لیکر گئے تھے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 4ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ دونوں مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد انارکلی دھماکے میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے