قلات صوبائی حکومت اورفلاحی تنظیم لپروسی کی جانب سے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات صوبائی حکومت اور فلاحی تنظیم لپروسی کی جانب سے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،فری آئی کیمپ میں امراض چشم میں مبتلا مریضو ں کا مفت آپریشن و آنکھوں میں لینز اور آنکھوں کا علاج کیا جارہا ہے دورزہ آئی کیمپ اتوار تک جاری رہے گا،کیمپ کے پہلے روز سو سے زاد مریضوں کے آنکھوں کا آپریشن کیا گیا قلات کے شہری اس آئی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئے ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق قلات صوبائی حکومت اور فلاحی تنظیم لپروسی کی جانب سے غریب و نادار افراد کے لئے مفت آئی کیمپ لگایا گیا فری آئی کیمپ میں بلوچستان کے مایہ ناز آنکھوں ڈاکٹرز آئی اسپیشلسٹ مریضوں کے آنکھوں کا علاج اور آپریشن کررہے ہیں کیمپ کے پہلے روز سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا آئی کیمپ اتوار کے روز بھی جاری رہے گا قلات کے شہریوں آئی کیمپ کے انعقاد کو بہت سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قلات میں آئی کیمپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے اس کیمپ سے بڑی تعداد میں غریب اور نادار لوگ مستفید ہو سکیں گے، انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ قلات جنرل امراض کے لئے بھی کیمپ لگایا جائے تاکہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو زیادہ سے زیا دہ فائدہ ہو سکے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو نے کہاکہ آئی کیمپ غریب اور نادا ر افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں قلات کے شہری اس فری آئی کیمپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں،انہوں نے کہا کہ اتوار تک جتنے بھی مریض آئیں گے ان سب کا علاج اور آپریشن کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ قلات میں جنرل امراض کے لئے بھی ایک کیمپ لگائی جائے تا کہ دیگر امراض میں مبتلا لوگ بھی استفادہ کر سکیں اور ان کا علان معالجہ ممکن ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں کسی بھی مریض کو ہسپتال سے باہر ادویات خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف مریضوں کی علاج معالجہ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ڈی ایچ کیو سپتال کا گائنی واارڈ بھی فنگشنل ہے کہ اور اسٹاف بھی چوبیس گھنٹے موجوو ہوتے ہیں کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے