عمرا ن خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف اتوار کو بلو چستان بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکا لی جائیں گی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف آج اتوار کو بلو چستان بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکا لی جائیں گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرینز صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کے ملک مخالف بیان "پاکستان کھپے” اور’ملک کے تین ٹکڑے "کے خلاف آج کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان سمیت پارٹی کے دیگر صوبائی عہدیداران و رہنما بھی شرکت کریں گے،احتجاجی مظاہرے میں کوئٹہ ڈویژن،ضلع کوئٹہ، کوئٹہ سٹی، اور ونگز کے عہدیداروں، رہنماؤں و کارکنان کو بھرپور شرکت کرنے ہدایت کی گئی، پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرمیر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف "پاکستان کھپے” کے نعرے کے تحت اتوار کو بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائیگا، انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ضلعی صدور اور تنظیمیں اتوار کو سہ پہر 3 بجے کو اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں عمران خان کی جانب سے ملک کے تین ٹکڑے ہونے کے بیان کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں سا تھ ہی پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جعفر آباد کے زیر اہتمام عمران خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف آج بروز اتوار کو شام 6 بجے ڈیرہ اللہ یار میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی،ضلع صدر جعفر آباد عبداللہ شاہ کی قیادت میں پاکستان کھپے کے نعرے کے تحت احتجاجی ریلی نکالی جائی گی،احتجاجی ریلی میں ضلع جعفر آباد کے تمام عہدیداران، زیلی ونگز کے عہدیداران سمیت کارکنان کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی، بلو چستان کے دوسرے علا قوں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مظاہرے ہوں گے۔