شہید دادجان کا قتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،کفایت اللہ بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی کے زیراہتمام جامعہ منبع العلوم خدابادان کے جامع مسجد میں تقریب منعقد ہوا۔جس میں اہلیان خدابادان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر خدابادان سمیت اہلیان پنجگور کاشکریہ ادا کیا گیا کہ گذشتہ 11 روز تک جاری رہنے والے دھرنا اور احتجاج کے موقع پرعوام نے بھرپور تعاون کیا وقت اور مالی قربانی دی۔ اور شہید دادجان کے لواحقین کے غم میں برابر شریک رہے۔ تقریب سے جسٹس فار شہید دادجان کیٹی کے سربراہان اور ممبران کفایت اللہ بلوچ۔ حاجی عبدالعزیز بلوچ۔ حاجی عادل ارباب۔ سلیمان سدوزئی۔ زبیر ایوب۔ سجاد عنایت۔ حاجی خلیل احمد دہانی۔ پزیر احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ شہید دادجان کا قتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے نہ صرف خدابادان بلکہ پورا پنجگور کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتاہے۔ حالیہ کامیاب دھرنا اور احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پنجگور کی ہمدردیاں شہید دادجان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔۔مقررین نے کہاکہ شہید دادجان کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت دیگر مطالبات کمشنر مکران شبیراحمد مینگل اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھ دی گئی تھی۔ایک ہفتہ کی مہلت بھی دی گئی اور ان کی طرف سے یقین دہانی اور تحریری معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرکے سی پیک روڑ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس پر عملدرآمد کرنے میں کہاں تک کامیاب ہوں گا۔ مقررین نے کہا کہ دھرنا اور احتجاج کے موقع پر عوام نے جس قومی جزبے اور اتحاد کے ساتھ جسٹس فار شہید دادجان کیٹی اور اہلیان خدابادان کا ساتھ دیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ اور پورا پنجگور داد کے مستحق ہیں۔ ہم پنجگور میں امن کے خواہان ہیں ہر زی شعور انسان کی یہی خواہش ہوگی کہ پنجگور امن کا گہوارہ بن جائے۔شہر میں منشیات کی لعنت کو ختم کیا جائے۔ ہر گھر میں علم کا چراغ روشن ہو۔ اس وقت ہمیں تمام سیاسی اور زاتی مفادات کو ایک طرف کرکے پنجگور کے روشن مستقبل اور آنے والے نسل کو ایک بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدابادان کے حوالے سے بہت جلد ایک ہکجہتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اور شہید دادجان فاونڈیشن بھی بنایا جائے گا جوکہ بلاتفریق عوام کی خدمت اور ہر مشکل وقت میں متاثرہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہوگا۔ جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ اگلے جمعہ کو خدابادان جہل دیم میں بھی ایک تقریب منعقد کیا جائے گا۔ اورعیدالااضح کے بعد خدابادان میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے