سول ہسپتال میں مریضوں کو علاج ومعالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،امین مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سنڈیمن پروونشل ہسپتال (سول) کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ امین مندوخیل نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ایوان صنعت و تجارت سے وابستہ افراد ہسپتال کے مالی مشکلات کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر محمد ایوب مریانی ودیگر نے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ و دیگر کو چیمبر آف کامرس آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحت کا شعبہ خصوصی توجہ کی متقاضی ہے مقامی ڈاکٹرز اور نیم طبی عملہ سمیت دیگر محدود وسائل میں دکھی انسانیت کی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ طبی اور نیم طبی عملہ غریب مریضوں کی خدمت کا کام اسی جوش و جذبے سے جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان نے روز اول سے ہی دکھی انسانیت کی خدمت کا شعار بلند کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں ہم ہر ممکن کردار کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں چیمبر کے عہدیداران و ممبران نے اس سے قبل بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ اب بھی ہم ہر ممکن تعاون کریں گے تاہم ڈاکٹرز و دیگر عملہ مریضوں کے علاج معالجہ کو بروقت ممکن بنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ امین مندوخیل نے ہسپتال کو درپیش مالی مشکلات اور انتظامیہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ایوان صنعت و تجارت سے وابستہ افراد ہسپتال کے مالی مشکلات کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور زیر علاج مریضوں کی علاج معالجہ کیلئے ان کی معاونت کریں تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ کسی رکاوٹ کے جاری و ساری رہے ہم شکر گزار ہیں تمام عہدیداران و ممبران کا جنہوں نے ہمیں عزت بخشی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے