اوتھل، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شدید گرمی میں شہری اورزمیندار سخت پریشان

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) کے الیکٹرک کی من مانیاں عروج پر، عوام کی زندگی اجیرن کردی، شدید گرمیوں میں ہفتے میں تین تین دن اعلانیہ شٹ ڈاؤن اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شدید گرمی میں شہری اور زمیندار سخت پریشان، تفصیلات کے مطابق اوتھل میں کے الیکٹرک نے آئے روز شدید گرمیوں میں ڈرامہ رچایا ہے شدید گرمیوں میں ہفتے میں تین تین دن شٹ ڈاؤن کرنے لگے ہیں، آئے روز بجلی کے شٹ ڈاؤن سے اوتھل شہر اور مضافات میں پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جس سے عوام پانی کی بوند کیلئے بھی در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ کے الیکٹرک والوں کے مطابق صرف سردیوں میں شٹ ڈاؤن کیا جائے گا لیکن کے الیکٹرک والے شدید گرمیوں میں بھی ہفتے میں تین تین دن شٹ ڈاؤن کرتے ہیں جس سے شہری اور زمینداری نظام بری طرح متاثر ہورہے ہیں شہری ہفتے میں تین تین روز شٹ ڈاؤن کے الیکٹرک کی جانب سے سخت پریشان ہیں اور زمینداری نظام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے زمینداروں کے فصلات پانی نہ ملنے کے باعث تباہ ہوچکے ہیں، لیکن بے لگام گھوڑے کی طرح کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے، اوتھل کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی اور سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل میں ہفتے میں تین تین روز شٹ ڈاؤن کا فوری نوٹس لیا جائے اور شدید گرمیوں میں شٹ ڈاؤن کینسل کرکے عوام کو اس گرمی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے