چیئرمین سینیٹ اراکین پر برس پڑے، رکنیت معطل کرنے کی وارننگ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دوران اجلاس اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے رکنیت معطل کرنے کی وارننگ دی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ سوال و جواب کی کارروائی کے بعد اپوزیشن اراکین نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

اپوزیشن اراکین نے امپورٹڈ حکومت نہ منظور اور مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے جبکہ قائد ایوان کے نشست کے سامنے جا کر بھی احتجاج کیا۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر برہمی کا اظہار کیا اور بار بار اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست کرتے رہے۔ اپوزیشن اراکین کی جانب سے نشستوں پر نہ جانے پر چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن اراکین کو معطل کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی رکن اپنے بینچ سے اٹھ کر دوسرے رکن کے بینچ کے سامنے گیا تو معطل کر دوں گا۔

صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے نعرے لگائے تو آپ کی رکنیت معطل کراؤں گا اور میری یہ بات سینیٹر بہرہ مند خان تنگی بھی سن لیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد اپوزیشن ارکان واپس اپنی نشستوں پر آ گئے اور اجلاس کی بقیہ کارروائی کا سلسلہ شروع ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے