پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیزجمالی نےعمران خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے عمران خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی،جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے عمران خان کے ملک مخالف بیان کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک مخالف بیان کے خلاف "پاکستان کھپے” کے نعرے کے تحت اتوار کو بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائیگا، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ضلعی صدور اور تنظیمیں اتوار کوسہ پہر 3 بجے اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں عمران خان کی جانب سے ملک کے تین ٹکڑے ہونے کے بیان کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے