پی ایس ڈی پی کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ پی ایس ڈی پی کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے جس کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو میعار کے مطابق بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس ضمن میں تاخیری عمل برداشت کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے خوشحالی اور عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترتیب دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے صوبائی بجٹ 23 -2022 کے حوالے سے ڈسٹرکٹ قلات کے محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسران سے سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدہ ہے اور آنے والا بجٹ 23-2022 عوام دوست اور تاریخی بجٹ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں آنے والے بجٹ میں بلا تفریق و نسل صوبے کے تمام حلقوں میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں اور سب ایک ساتھ ملکر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کا انعقاد صوبائی حکومت اور اس میں شامل تمام حلقوں کی محنت کا ثمر ہے جس سے صوبے کی عوام مستفید ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے