وفاقی وزیرمولانا واسع سے مولانا علی محمد ابوتراب کی ملا قات ، بلوچستان کے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر و سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب نے جمعہ کو وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی، ملا قات میں انہیں وفاقی وزیر بننے اور بلوچستان کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ڈی ایم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، مولانا ابوتراب نے صوبہ بلوچستان کے سیاسی صورتحال پر مولانا عبدالواسع سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی ایم کا روز اول سے یہ وعدہ رہا کہ ہم نے ملک و قوم کی خدمت کرنی ھے اور یہ ہمارا شعار ھے- کوشش کرنی چاھیے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالاجائے خاص کر صوبے کے حوالے سے جوترقیاتی منصوبے نامکمل ھے اس کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں، اللہ تعالی نے پی ڈی ایم کو یہ موقع دیا کہ پی ڈی ایم اپنے اپ کو سابقہ حکومت سے بہتر اور عمدہ ثابت کرکے دکھائیں باوجود اس کے کہ سابقہ حکومت کی نا اہلی کرپشن وکمیشن کی وجہ سے ملک اقتصادی ومعاشی طور پر بڑے بحران سے دوچار ھے، سابقہ حکومت نے غیرملکی اداروں خاص کر IMF کے ساتھ جو معاھدے کیے تھے اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان سر پران کھڑاھے غریب عوام رل رھے ہیں بیروز گاری اور کمر تھوڑ مہنگائی حکومت کیلئے بڑے چیلنج ہیں جس پر قابو پانا نہایت ضروری ھے. اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے۔