وفاقی حکومت کا ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کفایت شعاری سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔وزيراعظم کو پٹرول میں کٹوتی کے علاوہ بھی غير ضروری اخراجات کم کرنے کی تجويز دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی 30 سے 40 فيصد کٹوتی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔دوسری جانب سندھ اور خیبرپختون خوا نے بھی سرکاری افسروں کے پیٹرول میں پینتیس سے چالیس فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔