معاشی مشکلات عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں،وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی ناقابل برداشت ہے اور پیٹرول پر سبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے۔عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول پر 30 روپے لیوی عائد کیا اور جو معاشی مشکلات ہیں وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں جبکہ کوئلے کے پلانٹ بھی نہیں چل رہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام سمجھتے ہیں یہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہے، عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا ؟ عمران خان کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے جو 5 ہفتے میں ختم نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بجٹ آئے گا تو ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور اگست 2023 تک مدت ہے تب تک یہ اسمبلیاں چلتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے