شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے، پارٹی عہدے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکرگزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

شفقت محمود نے لکھا کہ صحت یاب ہوکر پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، پارٹی چیئرمین پنجاب کے لئے نئے صدرکا تقرر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے