حکومت مضبوط اور مستحکم ہے ہم اپنی آئینی مدت پوری کر کے 2023 میں عام الیکشن کرائیں گے،سردار اسرار ترین

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے ہم اپنی آئینی مدت پوری کر کے 2023 میں عام الیکشن کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف وشفاف الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ نیب میں بھی اصلاحات کیئے جارہے ہیں اور جلد حکومت اور اپوزیشن ملکر نیب چیرمین مقرر کردینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے حکومت نے پیٹرول پر اپنی سبسڈی کو ختم کیا لیکن اب بھی ہم سبسڈی پیٹرول اور ڈیزل پر دے رہے ہیں اور ہم نے پیٹرول پر حکومتی لیوی کو برقرار رکھا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کم آمدنی کے حامل افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 28 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے جسکے تحت 8کروڑ افراد کو دو دو ہزار روپے دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو بڑی اہمیت دے رہی ہے ایک ماہ کے کم مدت میں وزیر اعظم دو مرتبہ بلوچستان کا دورہ کر چکے ہیں جس سیانکی صوبے کے عوام سے پیار اور ہمدردی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں صوبے کو سب سے زیادہ فوقیت دی جارہی ہے گوادر میں غیر قانونی مایی گیری کی آیندہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعظم نے دو ہزارماہی گیروں کی کشتیوں کے انجن مفت فراہمی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ہرممکن کوشش کرہے ہیں صوبے کے حقیقی قوم پرست جماعتیں موجودہ حکومت کی غیر مشروط حمایت کر رہیے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگاء ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہیاور یہ ہمیں سابقہ حکومت سے ورثہ میں ملی ہیں جس کے حل کے لیئے وقت درکار ہے حکومت عوام کو باور کرانا چاہتی ہے کہ کچھ ماہ میں مہنگاء کو کنٹرول کر لینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین قانون کی حکمرانی جب تک قایم نہیں ہو تی ہم مسایل و مشکلات کا شکار رہے گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء سیکرٹریز گورنرز وزیر اعلی سمیت دیگر اداروں میں سادگی اپنانے اور پیٹرول کیمد میں انے والے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد کمی لانے کی سفارش کی ہے جس سے خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے 258 کے مسائل کو حل کرنے پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں بے روزگاری بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکوت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے