تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و اپوزیش لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دورے میں انہیں الحمد اسلامک یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی بعد ازاں انہیں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں اس ادارے کو دیکھ کر اور ڈاکٹر شکیل روشن صدر الحمد اسلامک ایجوکیشن سسٹم سے جن سے ہمارا برادرانہ اور بڑا پرانہ رشتہ ہے ایسے لوگ پاکستان میں بہت کم ہیں، بلوچستان میں ایسے ادارے کی اشد ضرورت تھی ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سندھ، پنجاب، فیڈرل ان میں تو ضرورت ہوتی ہے لیکن جتنا پسماندہ صوبہ بلوچستان کو رکھا گیا ہے اور ماضی میں جیسے پسماندہ رکھا گیا تھا جس انداز سے اس پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے یہاں محنت کی خدمت کی اس میں ڈاکٹر شکیل روشن اور ان کی ٹیم کا بڑا کلیدی کردار ہے نہیں تو بلوچستان کے ہم نے حالات دیکھے ہیں ماضی کی نسبت بلوچستان کے حالات اب بہت زیادہ بہتر ہیں۔ ایجوکیشن تو میں سمجھتا ہوں کہ اگر پورے ملک کو دیکھیں اس پہلے میں اپنی صوبے کی بات تھوڑی سی کرتا چلوں صوبہ سندھ میں ایجوکیشن آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جا رہی ہے دنیا آگے بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں اجوکیشن سسٹم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ایجوکیشن کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ڈاکٹر شکیل روشن ایک باکردار اور خوبصورت شخصیت ہیں میرے اچھے دوست ہیں اور اس سے پہلے ایک اچھے ایجوکیشنسٹ ہیں میں ان سے خاص طور پر ایک درخواست کی ہے وہ ہمارے بڑے پرانیساتھی آج پاکستان جہاں کھڑا ہے آئیے اس دوراہے پر عمران خان صاحب اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں جہاں ایک طرف غلامی ہے اور ایک طرف حقیقی آزادی ہے اس میں ہمیں سپورٹ کریں میں سمجھتا ہوں الحمد ایجوکیشن سسٹم کو اپنے کیمپس پورے پاکستان میں بڑھانے چاہیں اور خصوصاً سندھ میں بہت زیادہ ضرورت ہے الحمد ایجوکیشن سسٹم کو سندھ میں لے کر آئیں اور پورے پاکستان میں انشاء اللہ الحمد اسلامک یونیورسٹی کیمپسس کو برھائیں اور پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کریں الحمد ایجوکیشن سسٹم نے جس طرح اسلامک ایجوکیشن اور ماڈرن ایجوکیشن سسٹم کو مرج کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان کے فیوچر میں الحمد ایجوکیشن سسٹم ایک مشعلِ راہ کی مانِد ہے انشاء اللہ الحمد ایجوکیشن سسٹم اسی طرح دن رات ترقی کی طرف گامزن رہے گا اللہ تعلیٰ الحمد ایجوکیشن سسٹم اور ڈاکٹر شکیل روشن کا حامی و ناصر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے