کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج میں حائل رکاوٹوں کودورکرکے کام کی رفتار کومزید تیزکیا جائے، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن/پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت ویسٹرن بائی پاس این25 اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،جی ایم این ایل سی بشارت حسین پی ڈی کیسکو کلیم اللہ کے علاوہ ایکسین واسا،کیسکو،سوئی سدرن،این ٹی اے اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے نمائندے موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویسٹرن بای پاس اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے یوٹیلٹی سروس لائنز کے محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبوں پر سروس لائنوں کی عدم منتقلی سے کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے لہذا مقررہ مدت میں لائنوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔سوئی سدرن گیس اور کیسکو رواں سال 30 جون تک سروس لائنوں کی منتقلی کا کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بروری روڈ اور خیزی چوک پر لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ منصوبوں پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو جلد از جلد دور کرکے کام کی رفتار کو تیز کرکے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے۔سریاب روڈ، سبزل روڈ اور سرکی روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ آئندہ اجلاس میں پروگریس رپورٹ میں بہتری آئے۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ویسٹرن بائی پاس روڈ،سبزل روڈ،سریاب روڈ اور سرکی روڈ پر کام کی پیش و رفت اور حائل روکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج اور ویسٹرن بائی پاس منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مذکورہ منصوبے وقت مقررہ میں معیار اور پائیداری کے ساتھ مکمل ہوسکیں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری، ٹریفک کے مسائل کا حل اور شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبینہایت اہمیت کے حامل ہیں ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے