منگچر، بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے زمینداروں کا احتجاج

قلات (ڈیلی گرین گوادر) منگچرمیں بجلی کی طویل کئی گھنٹوں اور اضافی فورسڈ لوڈ شیڈنگ کے خلاف منگچر کے زمینداروں اور شہری کا شدید احتجاج مشتعل مظاہرین نے قومی شاہراہ پر روکاوٹیں ڈال کر شاہراہ کو بلاک کردیا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف منگچر کے تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی،قلات اورمنگچرمیں بجلی طویل لوڈشیڈنگ اور اضافی فورسڈ لوشیڈنگ سے تنگ آکرزمینداروں اور تاجروں نے کیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کیسکو کے خلاف نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہناتھا کہ کیسکو کی جانب سے قلات اور منگچرکے شہری علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اب گزشتہ چند روز سے فورسڈ لوڈشیڈنگ کے نام پر اس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے جس سے زمینداروں کو کرڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کیسکو نے فورسڈ لو ڈ شیڈنگ کے نام پر اضافی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی تو قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا جائیگا جس کی تما م تر زمہ داری کیسکو پر ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے