عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے،حافظ حمداللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان پھر بھی قائم رہے گا۔گزشتہ روز عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکرے ہو جائیں گے۔ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی لیکن پاکستان پھربھی قائم رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک کے خلاف یہ زبان محب وطن شخص کی نہیں بلکہ وطن دشمن شخص کی ہے، عمران نیازی پاکستان کا بال ٹھاکرے اورپی ٹی آئی آر ایس ایس کا دوسرا نام ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی کرسی اور اقتدار کی ہوس میں پاکستان اور فوج توڑنے کی باتیں کرنے لگے ہیں، پاکستان اور فوج توڑنے کی بات کر کے ثابت ہوا کہ عمران نیازی بیرونی ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ پی ڈی ایم، اتحادی جماعتیں اور پوری قوم آپ کی سیاست کو ختم کرکے دم لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے