عمران خان کے بیانات آئین کیخلاف اور وفاق پر حملہ ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف اور وفاق پر حملہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان آئین اور ملک کے خلاف ہے جبکہ ملک کو ٹکڑے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات آئین کے خلاف ہیں اور وفاق پر حملہ ہے۔ اداروں کی تباہی اور ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی اس قسم کی تقریر کو ٹی وی پر نشر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ‎‎عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات پر قوم کا ردِعمل روکنا ممکن نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اقتدار نہ رہے تو آئین، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور وفاق پر حملہ بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے