حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 29 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرخزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کافی نقصان ہورہا تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہے کیونکہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔