آرمی چیف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، صوبائی سکیورٹی پر بریفنگ
راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف نے کالج کے اسٹاف سے ملاقات کی، طلباء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر اسٹاف ممبران کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے صوبے بھر میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بہتر امن و امان سے صوبے بھر میں سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی۔ سکیورٹی فورسز کی مدد سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوا۔