پاکستان اورایران کے مابین دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دینے سے متعلق 32 نکا تی مفا ہمتی یا داشت پرد ستخط
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تجارت کو مزیدفروغ دینے سے متعلق 32نکا تی مفا ہمتی یا داشت پر دستخط ہو گئے ہیں دونوں مما لک کی جا نب سے مفاہمت کی یا داشت پرایران کے شہر زاہدان میں پا ک ایران جوائنٹ با رڈر ٹریڈ کمیٹی کے نویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر پا کستانی وفد کے سربرا ہ چیف کلکٹر کسٹمز بلو چستان پا کستان محمد صادق اور ایرا ن کی جا نب سے سیستان بلو چستان ایران کے انڈسٹری، ما ئنز اینڈ ٹریڈ آ رگنا ئزیشن کے جنرل منیجر ایرج حسن پور نے دستخط کئے۔ اس موقع پر چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی،سنیئر نا ئب صدر حا جی ایوب مر یا نی، نا ئب صدر امجد علی ایڈووکیٹ، محکمہ کسٹمز کے ارشد حبیب خان،خیال محمد، عمر شہریا ر،محکمہ فشریزکے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عصمت اللہ و دیگر اور ایرانی حکام بھی مو جو د تھے۔زاہدان میں ہو نے والے پا ک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس گزشتہ روز اختتام پزیر ہوا اجلاس کے اختتامی سیشن میں دونوں مما لک کے حکام کے ما بین دوطرفہ تجا رت و دیگر سے متعلق مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت کی یا داشت میں دونوں ہمسائیہ مما لک کے درمیان پا نچ سالہ اسٹریٹیجیک ٹریڈ کوآ پریشن گو لز کے حصول کے لئے دو طرفہ تجا رت کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ہر ممکن تعاون کر نے کے عزم کا اعادہ،با زارچہ تفتان بزنس گیٹ وے کی فعا لی،پشین مند،رمدان گبد پر دو ما ہ کے دوران کسٹمز اور دیگر انتظا می دفاترکے قیام،کو ہک پنجگور پر چوتھاآ فیشل با رڈر کرا سنگ پوائنٹ /کسٹمزاسٹیشن قائم کر نے،دونوں مما لک کے وزرائے خارجہ کے درمیان سرحد کے دونوں جا نب6 مشترکہ بارڈر ما رکیٹس بنا نے کے معاہدے پر عمل در آ مد کے پہلے فیز میں کو ہک چیدگی،پشین مند اور رمدان گبد بارڈر ما رکیٹس کو فعال کر نے،میر جا واہ،اسپیشل اکنا مک زون، گوادر اور چاہ بہار اور سیستان زونز تک پرا ئیویٹ سکیٹرز کے سر ما یہ کا روں کی رسائی سہل کر نے،پا کستانی ما ل بر دار گاڑیوں کو زاہدان اور ایرا نی ما ل بر دار گاڑیوں کو کو ئٹہ تک سامان لے جا نے، 30فیصد در آمدی و بر آمدی ما ل بزریعہ ٹرین لے جا نے، دونوں ملکوں کو سیاحت کے فروغ، تیکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کوآ راستہ کر نے کے لئے با ہمی تعاون بڑھا نے سمیت مختلف امور پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ مفاہمتی یا داشت میں دونوں ہمسائیہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تجا رت کے فروغ پر زور اور اس امر کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں گے تاکہ پا نچ سالہ دوطرفہ اسٹریٹیجیک ٹریڈ کوآ پریشن معاہدے جس پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے تھے پر عمل در آمد کیا جا سکے فریقین نے کسٹمز، امیگریشن اور ٹریڈ سے وابستہ افراد پر مشتمل 6رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا کمیٹی سہ ما ہی بنیا دوں پر کا روبا ری آ پریشنل معاملات حل اور جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی میں طے پا ئے جا نے والے معاملات پر عمل در آمد کا جا ئزہ لیتی رہے گی مذکو رہ کمیٹی کا پہلا اجلاس جو لا ئی2022 کے پہلے ہفتے میں پا کستان میں ہو گا جبکہ دوسرا سہ ماہی اجلاس ایرا ن میں منعقد کر نے اور کسٹمز فا رمیشنزکیلئے دونوں مما لک کے کسٹمز حکام کے درمیان ہاٹ لا ئن کی تشکیل پر اتفاق کیا گیاہے۔ ایرا نی حکام نے پا کستانی وفد کی تجویز پر بازارچہ با رڈر ٹرمینل تفتان کے قریب ما ل بر دار گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے 2ما ہ کے دوران نیا گیٹ کھولنے پر رضا مندی ظا ہر کی اورفیصلہ کیا گیا کہ صدر چیمبر آ ف کا مرس زاہدان عبدالحکیم ریگی،گورنر سیستان بلوچستان کے کنسلٹنٹ مبین علی میر سیستان بلو چستان کے کسٹمز کے جنرل منیجر محمد علی خاشی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یانی،ڈپٹی کلکٹر تفتان کسٹمز کلیم اللہ واگن،اور پا کستان کسٹمز تفتان کے سپریٹنڈنٹ ارشد زبیر پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بازارچہ کے علا قے کا دورہ کر کے صورتحال کا جا ئزہ لے گی۔ایرانی حکام نے تین ما ہ کے دوران گبد رمدان بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو نوٹیفا ئی کر نے کی بھی حامی بھری ہے۔ رمدان گبد اور مند پشین بارڈر ز کے لئے دو ما ہ کے دوران با رڈر کے دونوں اطراف میں کسٹمز اور دیگر انتظا می دفا تر بنا نے پر بھی اتفاق کیاگیاہے ایرا نی حکام کی تجویز پر پا کستانی حکام نے ایرا نی کا رگو ما ل بر دار گاڑیوں کو میر جا واہ تفتان، کوہک چیدگی،پشین مند، اور رمدان گبد بارڈر ما رکیٹس میں ویزہ شرائط کے بغیر داخلے کی اجازت دینے سے اتفاق کیاہے۔ یا داشتی مفاہمت میں کہا گیاہے بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے موقع پر دستخط شدہ مفاہمت کی یاداشت کے آرٹیکل چھ جس میں بارڈر ٹائمنگ کا تذکرہ تھا کے متعلق پا کستانی حکام نے دیگر ایجنسیز و متعلقین کے ساتھ معاملے کو اٹھا نے اور اس با بت 2ما ہ کے دوران سفارتی چینلز کے ذریعے آ گا ہی دینے پر رضا مندی ظا ہر کی ہے۔ ایران کی طرف سے پسبندر جیوانی میرین بارڈر ما رکیٹ کے اعلان کے سلسلے میں دونوں ممالک کے حکام میرین کلیئرنگ اسٹیشن کے قیام اور دو طرفہ تجا رت کے فروغ پر متفق ہو ئے ہیں دونوں مما لک کے وزرائے خارجہ کی جا نب سے اپریل اور مئی میں ایران کے شہر تہران میں ہو نے والے معاہدے جس میں چھ جوائنٹ با رڈر مارکیٹس کا قیام شامل تھا کو بھی زیر غور لا یا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے فیز میں تین علاقوں کو ہک چیدگی، پشین مند اوررمدان گبدکو فعال کیا جا ئے گا اس سلسلے میں سب سے پہلے پشین مند مارکیٹ کی اگلے دوماہ کے دوران تعمیر پر اتفاق کیا گیااور دیگر مارکیٹس کے حوالے سے اگلے تین ما ہ کے دوران کا م کر نے پر رضامندی ظا ہر کی گئی مفاہمت میں کہا گیا ہے کہ جے ٹی سی کے ما ہ نومبر2021میں تنا زعات کے حل با بت کمیٹی اور ڈرائیورز و گاڑیوں سے متعلق مسائل کے حل پر بھی تفصیلی غور وغوض کیا گیاہے اور فریقین نے میر جا واہ،اسپیشل اکنا مک زون ایف ٹی زیڈ آف چا بہار اور سیستان زون اور گوادر میں پرائیویٹ سیکٹر ز کی سر ما یہ کا ری کے لئے سہولیات کی فرا ہمی پر بھی اتفاق کیاہے اس کے علا وہ دونوں ہمسائیہ صوبوں میں اسپیشل اور ریجنل نما ئشوں پر بھی اتفاق کیا گیا تا کہ اقتصادی منصوبو ں،کا روبا ری مواقعوں،تیکنیکی معاونت ما ہرین کے وفودکے ذریعے ایک دوسرے کی معاونت کی جا سکے،زاہدان چیمبر آ ف کامرس نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات خاص کر وائیٹ اسپریٹ، کا ربن سلوون اور ہائیڈرو کا ربن کی کو ئٹہ پا کستان و دیگر کو روانگی سے قبل تصدیق کی جا ئے۔مفاہمتی یا داشت میں کہا گیا ہے کہ پا کستانی وفدکی جا نب سے بتا یا گیا کہ بارٹر ٹریڈ کے متعلق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد چیمبر آ ف کا مرس اینڈا نڈسٹری کو ئٹہ نے اس با بت کنسلٹنٹ کے ذریعے با رٹر ٹریڈ کا طریقہ کا ر وضع کر ے گی اور اس سلسلے میں زاہدان چیمبر آف کا مرس کے ساتھ بھی رابطے کئے جا رہے ہیں تا کہ بارٹر ر ٹریڈ ماڈیول بنا یا جا سکے اس بابت پندرہ یو م میں معاملات کو نمٹا نے پر اتفاق کیا گیاہے، ما ل بردار گاڑیوں کی نقل و حمل سہل کر نے اور تجا رت کے لئے سہولیات دینے اور زیرو پوائنٹ پر الگ گیٹ بنا نے و دیگر سے متعلق پا کستانی حکام نے معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ زیر بحث لا نے اور اس با بت کی جا نے والی پیش رفت سے دو ما ہ کے اندر ایرا نی حکام کو آ گا ہ کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں فریقین نے اس با ت پر اتفاق کیا کہ ایرا نی ما ل بر دار گاڑیوں کو کو ئٹہ اور پا کستانی ما ل بردار گاڑیوں کو زاہدان تک جا نے کی اجازت دی جا ئے گی ایرا نی ڈرائیورز کے ویزوں کے مسئلے پر پا کستانی حکام نے اس بابت معاملے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ زیر بحث لا نے اور سفارتی سطح پر تین ما ہ کے دوران اس بابت ایرا نی حکام کو آ گا ہ کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی گئی اور دونوں ممالک کے ویزوں ان کی فیسوں سے متعلق تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیاہے فریقین نے دوطرفہ تجا رتی ما ل کے 30فیصد درآمدی و برآمدی ما ل بزریعہ ریل گاڑی لے جا نے اور ایرا نی سائیڈ کی اس تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا کہ زاہدان ریلوے کی استدعا پر پا کستان ریلوے کا رگو ٹائپ کے فٹ ویگن اور ٹرین ٹرانسپورٹ چلا ئے گی زاہدان اور کو ئٹہ ریلوے کی جا نب سے دو فوکل پرسنز کی نامزدگی پر بھی اتفاق کیا گیا جو فریٹ ٹرین آ پریشنزاور کو ئٹہ و زاہدان ریلوے کے مسائل کو دیکھیں گے پا کستانی حکام کی جا نب سے استدعا کی گئی کہ سیاحتی ویزہ کی فیس اسٹریکچر بھی زائرین کی طرز پر کی جا ئے جس پر ایرا نی حکام نے معاملے کو متعلقہ اعلیٰ حکام کے ساتھ زیر بحث لا نے اور اس با بت دو ما ہ کے دوران ا گا ہ کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں مما لک میں سیاحت کے فروغ کے لئے چیمبر آ ف کا مرس کے ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا ئی جا ئے گی پا کستانی حکام نے درخواست کی کہ ایران ما ہی گیری کیلئے فا ئبر گلا س اور تختے کی کشتیاں و دیگر سے متعلق معاونت کی فرا ہمی کریں اس با بت پر اتفاق کیا گیا کہ کئے گئے فیصلوں پر عمل در آمد کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھا ئے جا ئیں گے۔دونوں وفود نے اعلیٰ سطح پر فنی،تعلیم و دیگر سے متعلق تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے اس با بت پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جوائنٹ با رڈر ٹریڈ کمیٹی کا اگلا اجلاس سال رواں کے دوران ماہ دسمبر میں گوادر میں منعقد کیا جا ئے گا۔