نصیر آباد ، غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر) نصیر آباد کی تحصیل چھتر کے علاقے میں غیرت کے نام پر عورت سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے تحصیل چھتر کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود میں ایک عورت سماتہ(ب) اور اس کے مبینہ آشنا شہزاد کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے