خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے انہیں گھسیٹ کر حوالات میں بند کیا گیا ، احمد نواز بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے احمد نواز بلوچ نے خواتین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے انہیں گھسیٹ کر زدوکوب کرکے حوالات میں بند کیا گیا ہے۔ بی این پی کی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ کراچی اور تربت میں خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے اس کا نوٹس لیا جائے پنجگور میں دادجان بلوچ کے قتل کے خلاف دھرنادیاگیا ہے اس کا بھی نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے نفرتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے نئی حلقہ بندیوں پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقے بڑھانے کی بجائے پہلے سے موجود حلقے توڑ کر دوسرے حلقوں میں شامل کیا گیا ہے اس کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے بی ایم سی کالج کے طلبہ کوہاسٹل میں رہائش سے متعلق درپیش مشکلات کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ طلبہ 2009ء سے ہاسٹل میں کمرے نہ ہونے کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں اس کا نوٹس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے