الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے کام کا آغاز کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے تمام اہل پاکستانیوں کے ووٹ کے اندارج کو یقینی بنانے اور آئندہ عام انتخابات میں اپ ڈیٹ انتخابی فہرستوں کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی فہرستوں پر ملک گیر نظر ثانی کے کا م کا آغاز مورخہ 7 نومبر 2021 سے شروع کیا۔ جس میں الیکشن کمیشن کے مقررہ کردہ رجسٹریشن افسران، اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران ، سپروائزروں اور تصدیق کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔ اس مہم میں الیکشن کمیشن کیمقررہ کردہ تصدیق کنندگان نے گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق کی اس مہم کے دوران تمام اہل افراد کے ووٹوں کا اندارج کیا گیا۔ فوت شدہ ووٹروں کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کئے گئے اور جو ووٹر اپنا ووٹ شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق ٹرانسفر کروانا چاہتے تھے ان سے فارم وصول کئے گئے تاکہ ان کے ووٹوں کا اندارج متعلقہ انتخابی علاقہ جات میں کیا جائے۔ پہلیمرحلے کی تکمیل اور نادرا سے ابتدائی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے مورخہ 21 مئی 2022 سے ابتدائی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنہ کے لئے مختلف ڈسپلے سنٹرز پر شائع کردی ہیں۔پورے ملک میں 20159 ڈسپلے سنٹر قائم کر دیے ہیں۔ ان ڈسپلے سنٹروں کی تفصیل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر موجود ہے۔ مزید رہنمائی کے لئے متعلقہ ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈسپلے سنٹرم 19جون 2022 تک کھلے رہں ر گے۔اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہں ج ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کیمطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔ نزئکسی غر متعلقہ / فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کااخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔ سرکاری ملازمنر او ر ان کے اہل خانہ عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کرواسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے