گھوٹکی میں موٹروے پر تیز رفتار کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق

گھوٹکی(ڈیلی گرین گوادر) گھوٹکی میں موٹروے پر تیز رفتار کوچ الُٹ گئی۔ حادثے میں 4 مسافر جاں بحق ہو گئے۔گھوٹکی کے شہر سرحد کے گاوں فتح پور میں افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ آزاد کشمیر سے کراچی آنے والی مسافر کوچ موٹروے کی لوکیشن چار سو چھپن کے قریب الٹ گئی۔ حادثےمیں 4 مسافر جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سات زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، ملک صادق، قربان، ذیشان اور دلدار کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ موٹروے پولیس اور علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو کوچ سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کا شکار کوچ کو بھی جائے حادثہ سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے