گڈانی اورگردونواح میں پانی کا بحران، عوام نے شاہراہ بند کردی
لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر) گڈانی سمیت گردنواح میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا گڈانی کے عوام سراپا احتجاج بن گئے، شپ بریکنگ یارڈ جانے والی مین سڑک بلاک کردی شپ بریکنگ سے خام مال کی ترسیل معطل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی گڈانی کے عوام کاصبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ گڈانی شہر اور شپ بریکنگ یارڈ کی سڑک پررکاوٹیں رکھ کر شاہرہ کوبلاک کردیا ہڑتال کی قیادت امین سنگھور کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے گڈانی شہر اور گوٹھوں میں پانی کی سپلائی بند ہے، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ہیں، محکمہ پبلک ہیلتھ کی ملی بھگت سے گڈانی کی مین لائن میں ناجائز کنکشن لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی میں دشواریوں کا سامنا ہے مقامی انتظامیہ سمیت محکمہ پبلک ہلتھ کے اعلی افسران کو گڈانی کی لائن میں لگے ناجائز کنکشن کے حوالے سے درخواستیں دی گئی مگر عمل نہ ہوسکا آج گڈانی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے پردہ دار خواتین تلاش آب کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی ہیں جب تک پانی کی سپلائی کو یقنی نہیں بنایا جائے گا احتجاج جاری رہے گا شاہرہ بلاک ہونے سے شپ بریکنگ یارڈ سے خام مال کی ترسیل معطل ہوگئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی دو گھنٹے سے زائد شاہرہ بلاک رہی سب انجینئر پبلک ہیلتھ ریاض زہری مظاہرین سے مظاکرات کرنے پہنچ گئے ریاض زہری نے کہا کہ پانی سلائی کی موٹر خراب ہونے کے سبب پانی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی آج ہی نئی موٹر لگاکر شام کو پانی بحال کیا جائے گا جبکہ ہو دس دن میں گڈانی کی عوام کو پانی فرائم کیا جائے گا جس پر مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ بحال کردیا گیا۔