وزیر اعلیٰ بلو چستان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی پشتونخواء میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال صوبے کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، منگل کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے پشتونخواء میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال صوبے کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی بہتری کے لئے جامع ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر گزشتہ دور حکومت میں روکے گئے کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ شہر کی صفائی کے لئے کیوایم سی اور پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے واسا کو خطیر فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے،گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقوں کا دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیا، انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی،ملا قات میں پشتونخواء میپ کے رہنما ء نواب ایاز خان جو گیزئی بھی موجود تھے۔