وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ آج سے 50 ایمبولینسز سڑکوں پر ہوں گی اور یہ تعداد 233 تک بڑھائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیس، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سروس کو یکجا کیا جارہاہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 1122 پر فون کرنے پر ہماری ٹیم مکمل مدد فراہم کرے گی، کسی بھی ایمرجنسی میں اس سروس کو استعمال کیا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے