مستونگ ‘ خاتون نے سڑک کنارے بچے کو جنم دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) موٹروے پولیس مستونگ کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران دیکھا کہ ایک خاتون سڑک کنارے تکلیف کی حالت میں بیٹھی رو رہی تھی۔ معاملے کے بارے میں دریافت کرنیپر گھر والوں نے خاتون کی حالت کے بارے میں بتایا۔ تفصیلات جاننے کے بعد ڈیوٹی پر موجود افسران پی او افضل اور جے پی او حبیب ہسپتال پہنچے اور ایک لیڈی ڈاکٹر کو پیرامیڈیکل سٹاف کے ہمراہ موقع پر لے گئے۔ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر علاج سڑک کے کنارے کیا گیا۔ الحمدللہ خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ لیڈی ڈاکٹر کے مطابق ماں اور بچہ خیریت سے ہیں۔ جس کے بعد خاتون کو مزید علاج کے لیے شہید غوث بخش اسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔ دوران آ پریشن ہجوم کو آس پاس نہ آنے دے کر عورت کے تقدس کا احترام کیا گیا۔ اہل خانہ نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے