مستونگ، سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی پر طلبا کا احتجاج،کوئٹہ کراچی شاہراہ بندکردی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی کمی پر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئےکوئٹہ کراچی شاہراہ بندکردی۔مستونگ کے علاقےکھڈکوچہ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلبا اساتذہ کی کمی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔طلبا کے احتجاج میں اہل علاقہ بھی شامل ہوگئے،کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

طلبا نے محکمہ تعلیم سے اسکول میں اساتذہ کی کمی پوری بنانےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، اسکول میں صرف پانچ اساتذہ تعینات ہیں، جب کہ اسامیاں 18 ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسئلےکے حل کی یقین دہانی پر طلبا اور علاقہ مکینوں نے شاہراہ کھول دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے