زیارت تا سنجاوی اہم شاہراہ کی تعمیر سے اس سے منسلک تمام علاقے مستفید ہونگے، روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ کی زیر صدارت زیارت سنجاوی شاہراہ کی تعمیر سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ/ترقیات مزمل حسین ہالیپوٹو چیف انجینئرڈیزائن سجاد بلوچ ٹیکنیکل ایڈوائزر مختیار کاکڑ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری کے علاوہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی،اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر زیارت سنجاوی روڈ غلام محمد زہری نے کہا کہ اس شاہراہ کی مجموعی لمبائی 134 کلومیٹر ہے جب کے پہلے مرحلے میں 64 کلومیٹر کی شاہراہ خانی بابا کراس تا زیارت جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں زیارت تا سنجاوی شاہراہ کو جون 2024 تک پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے کوئٹہ اور لورالائی کے سفر کے دورانیہ یں چالیس کلومیٹر کی واضح کمی آئے گی جسکے ثمرات پورے علاقے کو میسر ہونگے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا کہ زیارت تا سنجاوی اہم شاہراہ کی تعمیر سے اس سے منسلک تمام علاقے مستفید ہونگے زیارت جو کہ سیر و سیاحت کے حوالے سے اہمیت کا حامل علاقہ ہے اس شاہراہ کی تعمیر سے ان علاقوں کا رابطہ اہم شاہراہ M 50سے ممکن ہو سکے گا جس سے علاقے کی عوام زمینداران اور معدنیات سے منسلک کاروباری افراد کو پنجاب کی منڈیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی صوبائی سیکرٹری مواصلات تعمیرات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران کا ویڑن بھی یہی ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے ایک دوسرے سے منسلک کریں تاکہ صوبے کے پسماندہ علاقوں تک ترقی کے ثمرات پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے