خاران کے عوام نے نام نہاد قوم پرستوں کومسترد کردیا ہے ، میر عبدالکریم نوشیروانی

خاران(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ہمارے امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیاب کرکے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین شپ پر آسانی سے ہمارے امیدوار کامیاب ہونگے خاران کے عوام کے مجھ اور شعیب نوشیروانی پر احسانات ہیں ہمارا زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران نوشیروانی ہاؤس میں نو منتخب کونسلروں کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ ورکرز کانفرنس سے خطاب میں کیا پروگرام میں اتحادی رہنماء آزاد پینل کے سربراہ ایڈوکیٹ میر محمد اسماعیل پیرکزئی حاجی ارشاد احمد پیرکزئی، میر شہریار افتخار نوشیروانی، بی این پی عوامی سے ضلعی آرگنائزر مقبول احمد سالار زئی، حاجی محمد عظیم بڑیچ ودیگر موجود تھے پروگرام میں بی اے پی، خاران عوامی تحریک اور اتحادیوں کے میونسپل کمیٹی اور ضلع کے تمام یونین کونسلوں سے نو منتخب کونسلرز سمیت ورکرز اور علاقائی معتبرین نے شرکت کی، کانفرنس سے میر عبدالکریم نوشیروانی، میر محمد اسماعیل پیرکزئی، نو منتخب کونسلر میر نوردین نوشیروانی، میر محمود خان نوشیروانی، میر امجد خان ملازئی، میر منظور رند، حاجی اعجاز احمد سالارزئی، حاجی ارشاد احمد پیرکزئی، مقبول احمد سالارزئی،حاجی محمد آسا تگاپی، سردار علی احمد قمبرانی، سید احمد شاہ، مولوی اللہ داد، فقیر اللہ داد و دیگر نے خطاب کیا میر عبدالکریم نوشیروانی میر محمد اسماعیل پیرکزئی میر نوردین نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے تمام تر مراعات لالیچ اورپیسہ کو مسترد کرکے ہمارے امیدواروں کو میونسپل کمیٹی اور یونین کونسلوں میں بڑی تعداد میں کامیاب کرکے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا میر محمد اسماعیل پیرکزئی نے کہا خاران کے عوام نے نام نہاد قوم پرستوں کو مسترد کردیا ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا میرا اور میر شعیب جان نوشیروانی کا عوام سے خون اور خاک کا رشتہ ہے ہم نے اپنا زندگی دن رات عوام کے لیے وقف کردیا ہے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے انشاء اللہ خاران میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل چیرمین شپ کے لیے ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، میر نورالدین نوشیروانی نے ضلع خاران کے تمام پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کو مشترکہ اتحاد کا دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق سے خاران کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے