بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہرتین بجے طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہرتین بجے ہو گا، اجلاس میں پار لیمانی سیکر ٹری بشریٰ رند اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیر ے کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثرہ لوگوں اور علا قے میں دوبارہ جنگلات و درخت اگانے کے لئے عمل اقدمات اٹھانے سے متعلق قر ارداد پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیر محکمہ خزانہ آئین کے آرٹیکل 160کے شق 3(ب) کے شرائط کے مطابق قومی ما لیا تی کمیشن ایوارڈ کے عمل در آمد سے متعلق پہلی ششماہی رپورٹ (جولائی تا دسمبر 2020) ایوان میں پیش کریں گے، اجلاس میں محمد تعلیم اور محکمہ قانون و پا لیمانی امور سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے