بلوچستان سول سروس (ایگزیکٹیو) آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کابینہ کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سول سروس (ایگزیکٹیو) آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حافظ محمد طاہر کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کی کابینہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان عزیز احمد عقیلی سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے چیف سیکرٹری کو خوش آمدید کہا اور صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور چیف سیکرٹری کو یہ باور کروایا کہ ایسوی ایشن نہ صرف گڈ گورننس کی بہتری میں پیش پیش ہوگی بلکہ صوبہ بھر میں اپنی تمام تر انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کے احکامات بجا لائے گی۔ مزید برآں، چیف سیکرٹری کو اچھی طرز حکمرانی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں اور خدشات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبہ میں جونیئر آفیسرز کی سینئرآسامیوں پر تعیناتی جبکہ سینئر آفیسرز کو پروموشن کے بعد بھی ایکچولائزیشن نہ دینا جیسے کہ غلام علی بلوچ صاحب کے پچھلے پانچ مہینے سے اپنے اصلی عہدہ اسکیل 21 پر عدم تعیناتی پر خدشات کا ظہار کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اس کے علاوہ اے-ای-اوز کے حالیہ سپریم کورٹ پاکستان کے آرڈر کی نسبت حافظ طاہر نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی اور بتلایا کہ متعلقہ آفیسرز کے پھر سے غیر قانونی مرجر کی کوششوں کوتمام قانونی وآئینی فورمز پر ایجیٹیٹ کیا جائے گا اور مزید یہ تجویز دی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مذکورہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اے-ای-اوز کے مستقبل کا تعین کر سکے۔ اسکے علاوہ وفاق سے سرینڈر شدہ گریڈ 18 اور 19 کی پوسٹوں کی متفقہ تقسیم، صوبہ میں پی-ایم-ایس ماڈل کا اجراء بی-سی-ایس آفیسرز کی فیلڈ میں سیکرٹریٹ طرز پر مناسب تنخواہ اور الاؤنسز کی فراہمی وغیرہ بھی زیر بحث لائے گئے۔ چیف سیکرٹری نے مذکورہ تمام مسئلوں پر کمیٹی کی تشکیل، سینئر آفیسرز کی اپنے متعلقہ اسکیل میں میرٹ پر تعیناتی، صوبہ میں اچھی طرز حکمرانی، اور آفیسرز کی پوسٹنگ کے دورانیہ کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے