الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جا ری کر دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جا ری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 51 حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہر ست جا ری کر دی ہے، ابتدائی حلقہ بندیوں کے مطابق بلو چستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ ہے جس کی آبادی 3لاکھ 42ہزار 9سو32ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ پی بی 23آواران ہے جس کی آبادی 1لاکھ 21ہزار 8سو21ہے، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم سے 30جون تک جمع کر وا ئے جا سکتے ہیں جبکہ 30جوالائی تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے