یوسی نیچارہ سے الخالد پینل کے آرگنائزرسردارزادہ منیراحمد نیچاری 462 ووٹ لیکربھاری اکثریت سے کامیاب
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے یوسی نیچارہ سے الخالد پینل کے نامزد امیدوار سردار زادہ منیر احمد نیچاری 462 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق قلات کے یونین کونسل نیچارہ کے وارڈ ون سے الخالد پینل کے آرگنائزر و الخالد پینل کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری نے جمعیت علماء اسلام، بی این پی و نیشنل پارٹی کے متفقہ امیدوار خطیب بلوچستان حضرت مولانا نظام الدین نیچاری و دیگر امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔ جبکہ سہ جماعتی اتحاد کے امیدوار مولانا نظام الدین نیچاری دوسرے، تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیدوار سید ظہور شاہ تیسرے، پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد انور نیچاری نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر علاقہ معتبرین معززین پینل کے کارکنان و دیگر حمایتیوں نے سردارزادہ میر منیر احمد نیچاری کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں اور توقع ظاہر کی کہ موصوف پہلے کی طرح علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت جاری رکھتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے