مستونگ کے عوام کو نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت پر اعتماد ہے، نوابزادہ رئیس رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کانک سے جمعیت علماء اسلام کی نشست پر منتخب ہونے والے جنرل کونسلر نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کے عوام نے مولانا فضل الرحمن اور نواب محمد اسلم رئیسانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سراوان ہاؤس کانک میں مبارکباد کے لئے آنے والے مختلف وفود، جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے مستونگ سے جمعیت کے بلدیاتی امیدواروں کی کامیابی کو مستونگ کے عوام کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا کہ مستونگ کے عوام کو نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی قیادت پر اعتماد ہے اور انکی قیادت میں مستونگ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر سے جمعیت کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی صوبے کے عوام کی مولانا فضل الرحمن اور صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے جمعیت عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صوبے بھر میں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ نواب اسلم خان رئیسانی کی قیادت میں مستونگ کو ایک مثالی ضلع بنائیں یہاں مزید اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کو ممکن بنا کر عوام کو صحت، انفراسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مستونگ کے عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے