صوبہ بھر کے تمام کارکنان اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، آغا محمود شاہ

قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن پر تمام کامیاب امیدواران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام کارکنان اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، جمعیت خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھے گی، آئندہ جنرل الیکشن میں بھی جمعیت علماء اسلام کلین سوئپ کرے گی، انہوں عوام اور جمعیت ساتھ ساتھ ہیں،ہمیشہ کی طرح جمعیت نے سب سے زیادہ امیدوار کھڑے کرکے اور سب سے زیادہ ووٹ لینے کا ریکارڈ برقرار رکھا، جس پر تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا روشن مستقبل جمعیت ہی سے وابستہ ہے، جمعیت کے نمائندوں نے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور مرتے دم تک یہ انمٹ تعلق برقرار رہے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا نظریہ جیت رہا ہے جبکہ نیازی کا فساد پر مبنی نظریہ ہار کر دفن ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان مزید جدوجہد تیز کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے