بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت کو کامیابی سے ہمکنارکیا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کی صوبہ بھر میں کامیابی پر پارٹی عہدیداروں ضلعی امرا اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام نے خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی جمعیت علما اسلام عوام کی خدمت وفا ق صوبے کے بعد ضلعی سطح پر بھی جاری رکھیں گے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام صوبے میں سب سے بڑی سیاسی و مذہبی جماعت بن چکی ہے 2018ء کے انتخابات کے بعد 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح کامیابی حاصل کی ہے اس پر ہم پارٹی کارکنوں عہدیداروں اور شہریوں نے جس طرح ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جمعیت علما اسلام عوام نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اس کو ہم جمہوری پتہ قراردیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جمعیت علما اسلام نے جس طرح اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی ہے اس کا تسلسل آج بھی جاری ہے پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی، خانوزئی، خضدار، قلات، مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں جس طرح سے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو کامیاب کرایا اس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام اضلاع اور تحصیلوں میں مقامی سطح پر جمعیت کی حکومت بنے گی اور تمام تر اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے