آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، فرح خان کے ملازمین نے نیب میں تحریری جواب جمع کرا دیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے 4 ملازمین قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں پیش نہ ہوئے بلکہ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے نیب میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں نیب نے ان کے 4 ملازمین کو طلب کر رکھا تھا۔ملازمین محمد آصف، محمد منیر، مظاہر بیگ اور محمد وقار نے پیش ہونے کے بجائے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

جواب میں لکھا گیا کہ نیب کا نوٹس جاری کرنے کا عمل غیر قانونی اوراختیارات سے تجاوز ہے، فرح خان کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں، نہ ہی کبھی کسی سرکاری دفتر میں ملازمت اختیار کی، تمام ملازمین غوثیہ بلڈرز میں ملازم رہے ہیں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ ایک ملازم فرح خان کے گھر میں ٹیوشن پڑھاتا ہے، نیب اپنے دائرہ اختیار کا تعین کرے ورنہ اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے