کوہلو میں الیکشن کے دوران مختلف واقعات میں 14افراد زخمی
کوہلو (ڈیلی گرین گوادر) صوبے بھر کی طرح کوہلو میں بھی بلدیاتی الیکشن جاری رہاضلع کے 23یونین کونسل کے 94وارڈز کے103 پولنگ اسٹیشن میں الیکشن منعقد ہوئے جس میں میونسپل کمیٹی کے 07وارڈز بھی شامل ہیں ضلع بھر میں انتخابی عمل جاری رہا اور میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 01فی میل میں دن بھر شدید کشیدگی رہی اور فائرنگ و ڈنڈوں کے استعمال سے 4افرادزخمی ہوئے اور پولنگ کا عمل دن بھر تعطل کا شکار رہا جبکہ یونین کونسل 6وارڈ نمبر 2ماکوڑی مصری خان میں کشیدگی اور سیاسی ورکروں کے تصادم سے 10افراد زخمی ہوگئے ہیں اور پولنگ عملہ پر حملے سے پولنگ اسٹیشن کو بند کیا گیا جو دوبارہ شروع نہیں ہوسکا ضلع میں مجموعی طور پر 14افراد زخمی ہوگئے ہیں کوہلو کے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 02سے 07,06,04,03سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے جبکہ ضلع کے مختلف ڈسٹرکٹ کونسل میں نوابزدہ گزین مری کے پینل کو بظاہر برتری حاصل ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک ضلع کے مختلف علاقوں کے وارڈز میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری تھا۔