بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران متحارب گروپوں میں لڑائی جھگڑے، پولیس کی ہوائی فائرنگ

دکی+ڈیرہ بگٹی +سبی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے اور بدمزگی کے واقعات پیش آئے ، پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے حالات کنٹرول کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق دکی کی میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 2 میں پولنگ اسٹیشن پردوگروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کا واقعہ ہوا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے حالات کنٹرول کر لئے۔ چمن کے وارڈ نمبر 4 ایریگیشن پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں جانب سے مشتعل افراد کی لڑائی مارکٹائی کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور ہجوم کو منتشر کر دیا۔

ڈیرہ بگٹی کے وارڈ نمبر 4 محلہ کالی پولنگ اسٹیشن میں بدمزگی کے باعث ریٹرننگ آفیسر اور عملے نے کچھ دیر کے لئے پولنگ روک دی تاہم دس منٹ تاخیر کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

سبی یونین کونسل چاچڑ وارڈ نمبر 4 میں پولنگ کے دوران دو گروپوں میں جھگڑاہو گیا جس کے نتیجے میں ‘ 10 افراد زخمی ہوئےزخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے