بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ132خواتین امیدواروں کی شرکت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک سو 32خواتین عمومی نشستوں پر مقابلہ کررہی ہیں جن میں سے 22کا تعلق ضلع کوہلو اور 21کا تعلق ضلع کیچ سے ہے۔صوبے میں پہلی بار ایک سو 32خواتین عمومی نشستوں پر مقابلہ کر رہی ہیں، بیشتر خواتین کا تعلق ضلع کوہلو سے ہے جہاں 22خواتین امیدوار بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اتری ہیں ضلع کیچ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 21خواتین امیدوار انتخابات لڑ رہی ہیں اس کے علاوہ علاوہ ازیں، سبی، پشین، خاران، واشک، بارکھان، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت، کچھی، خضدار لورائی، گوادر، پنجگیر اور ڈیرا بگٹی کے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں خواتین امیدواروں نے بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے