28مئی یوم تکبیرتجدید عہد کا دن ہے ، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ 28مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے جسے دفاع پاکستان کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اسی دن ایٹمی پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عظیم قومی یکجہتی کااظہارکیاگیا۔ یہ بات انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر پاکستان کی بقاء اور سلامتی کا دن ہے جو ملکی دفاع کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسی دن ایٹمی پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عظیم قومی یکجہتی کااظہارکیاگیا، انہوں نے کہاکہ 28 مئی کو پاکستان نے بھارتی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مضبوط ملکی دفاع کی علامت ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی او ر خوشحالی کے تمام منازل طرح کررہا ہے ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے، 28 مئی کو ہر سال پاکستان دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے