چیئرمین نادرا طارق ملک کا دورہ بلوچستان،نادرا آپریشنز کا جائزہ لیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین نادرا طارق ملک کابلوچستان کا دورہ نادرا آپریشنز کا جائزہ لیابلوچستان میں خواتین کی رجسٹریش بڑھانے کے کئے خصوصی اقدامات لینے کی ہدایات جاری بلوچستان کے بڑے شہروں میں میگا سینٹر کے طرز پر بڑے نادرا سینٹرز کے قیام کی بھی منظوری تمام نادرا دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین نادرا طارق ملک نے کوئٹہ اور چمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نادرا کے دفاتر میں موجود سہولیات کا جائز لیا، انہوں نے چمن میں خواتین کے لئے خواتین عملے پر مبنی نئے نادرا دفتر کا افتتاح کیا چار کاؤنٹر پر مبنی نادرا دفتر اب صرف خواتین کی رجسٹریشن کرے گا۔ طارق ملک نے چمن میں موجود مردوں کے کئے نادرا دفتر کا بھی دورہ کیا اور سینٹر کی توسیع کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی۔ چیئرمین نادرا نے چمن بارڈر پر تعینات انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا بھی جائزہ لیا جو نادرا نے تمام اسٹک ہولڈرز کے تعان سے تیار کیا۔ بارڈر مینجمنٹ سسٹم چمن بارڈر پر بیس ہزار سے زیادہ تاجر، مریض، زائرین اور بارڈر کے اطراف میں بسنے والے دونوں ملکوں کے شہریوں کی نقل و حرکت میں بغیر رکاوٹ کے آسانی پیدا کرتا ہے۔اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ان کے چیئرمین بننے کے بعد بلوچستان سے متعلق مختلف مسائل سامنے آئے جس میں بلوچستان بھر میں نادرا دفاتر کے سامنے طویل انتظار اور قطاریں دیکھنے میں آئی تھیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی خواتین کو رجسٹریشن میں درپیش مسائل بھی سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کوئٹہ شہر میں تقریباً 300 شہریوں کو نادرا سروس فراہم کرتا تھا اب پہلی بار کوئٹہ کے تین سینٹروں میں ڈبل شفٹ کا آغاز کر دیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1000 شہریوں کو نادرا کی سروس سے مستفید ہونے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر کوئٹہ کی طرز پر گوادر، تربت، پنجگور، خضدار، نصیرآباد، لورالئی اور زوب میں بڑے نادرا دفاتر بنانے کی بھی منظوری دی۔بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں بجلی کی فراہمی میں تعطلی کی وجہ سے نادرا دفاتر میں کام متاثر ہوتا تھا ان تمام دفاتر کو شمسی توانائی (سولر اینرجی سسٹم) پر منتقل کرنے کاْعمل جاری ہے اب تک بلوچستان کے دور دراز 32 تحصیلوں کے نادرا دفاتر کو پہلے فیز میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے اور مزید 48 دفاتر کو دوسرے فیز میں جون کے آخر تک شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو قومی دھارے میں لانے کیلئے نادرا دفاتر میں 66 خواتین کو بھرتیوں میں ترجیح دی گئی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کے 88 دفاتر میں خواتین عملے پر مبنی خواتین کی رجسٹریشن کے لئے ایک مخصوص کاؤنٹر بنایا جائے گا۔ چیئرمین نادرا نے کوئٹہ میں کْھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جس میں عام شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے کْھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے طارق ملک نے کہا کہ ساوتھ بلوچستان کی 22 تحصیلوں میں نادرا دفاتر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ان تحصیلوں میں نئے نادرا دفاتر قائم کئے جا رہیں ہیں۔ ان میں سے تفتان، مچھ اور چھتر میں باقائدہ اپنے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوچستان کے شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کے بلوچستان ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا تا کہ یہاں کے عوام کو نادرا کی سہولیات تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا ساوتھ بلوچستان کے لوگ دور دراز علاقوں سے کوئٹہ آنے کی بجائے اپنے قریبی ریجن میں اپنے مسائل حل کرا سکیں۔انہوں نے خواتین کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریجن کے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے خواتین کی انتہائی کم رجسٹریشن کی شرح سامنے آئی ہے جس کے لیئے خصوصی اقدامات لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے پشتون اور قبائلی رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کے تمام 88 دفاتر میں خواتین کی پراسسنگ کے لیئے ایک مخصوص کاؤنٹرز بنانے کا اعلان کرتا ہوں جن پر صرف خواتین عملہ تعینات ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خواتین عملے پر مبنی بلوچستان کی خواتین کے لئے مخصوص نادرا دفاتربنائے جائیں گے۔ فوری طور پر تربت، پنجگور اور پشین میں خواتین کے لئے مخصوص نادرا دفاتر قائم کئے جائیں گے بعد ازاں جن کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا موبائل رجسٹریشن گاڑیوں پر بھی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جائے گا۔بلوچستان دورے کے دوران چیئرمین نادرانے کوئٹہ شہر میں حال میں قائم کئے گئے میگا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ خواتین کی رجسٹریشن کیلئے خواتین عملے پر مبنی مخصوص فلور پر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔میگا سینٹر میں 8 کاؤنٹرز پر مشتمل ایک فلور پرخواتین عملہ پر مبنی صرف خواتین کی رجسٹریش کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے