لسبیلہ بے رحم ماں نے نومولود بچے کوجنم دیتے ہی ہسپتال کے قریب مٹی میں د فن کردیا

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بے رحم ماں نے نومولود بچے کو جنم دیتے ہی ہسپتال کے قریب مٹی میں دفن کردیا،حب کے نجی ہسپتال کے قریب نومولود بچے کی تین روزہ پرانی لاش برآمد، ریسکیو زرائع کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ہفتے کے روز سپنا میڈیکل ہسپتال کے پچھلے حصے میں نومولود بچے کی لاش ملی لاش دو تین دن پرانی ہے نومولود بچے کو ماں نے جنم دیتے ہی مٹی میں دفن کردیا تھا حب میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس قبل بھی ایسے نومولود بچوں کی لاشیں ملتی آرہی ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے حب میں قائم درجنوں نجی ہسپتالوں میں کیا کچھ ہورہا ہے ان نجی ہسپتالوں میں کونسے ڈاکٹرز اور کس قسم کی اودویات فراہم کی جاتی ہیں محکمہ صحت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ نگرانی نظر نہیں آتی جو حب کے شہریوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے